پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچوں کا مجوزہ شیڈول ترتیب دیدیاگیا


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن چھ کے باقی میچوں کے لئے مجوزہ شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔ 7 کھلاڑیوں اور معاون عملے کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے پی ایس ایل 6 کو 4 مارچ کو ملتوی کردیا گیا تھا اور لیگ کے 20 میچ باقی تھے۔ پی سی بی پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ جون میں باقی میچوں کی میزبانی کراچی کرے گا۔

ذرائع کے مطابق ایک آپشن یہ ہے کہ ہر دن دو میچ ہوں گے جبکہ دوسرے آپشن میں ہفتہ کے 5 دن ایک ،ایک میچ اور ہفتہ اور اتوار کو ڈبل ہیڈر شامل ہیں۔ امکان ہے کہ ایونٹ کے فائنل کے لئے 20 جون کی تاریخ ہوگی لیکن اس میں تبدیلی آسکتی ہے کیونکہ پی سی بی اور فرنچائزز کے مابین ابھی تک بات چیت جاری ہے۔گرم موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈبل ہیڈر بالترتیب شام 4 اور 9 بجے شروع ہونے کا امکان ہے۔

error: Content is protected !!