سنوکر کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان بلیئرڈ اینڈاسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق اسنوکر کو ایک بار پھر ایشین گیمز میں شامل کرلیا گیا ہے۔ترجمان پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق دوحہ 2030 ایشین گیمز میں اسنوکر شامل ہوگا۔پی بی ایس اے نے کہا ہے کہ اسنوکر کو 2010ء کے بعد ایشین گیمز میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایشین گیمز کے اسنوکر ایونٹس میں پاکستان ایک گولڈ اور پانچ برانز میڈلز جیت چکا ہے۔

تعارف: newseditor