ریجنل ہاکی ایسوسی ایشن (ویمن ونگ) راولپنڈی ڈویژن کے انتخابات

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ریجنل ہاکی ایسوسی ایشن (ویمن ونگ) راولپنڈی ڈویژن کے انتخابات ڈی اوسپورٹس عبدالوحیدبابر اورڈی ایس اوشمس توحیدعباسی کی زیرنگرانی لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں منعقدہوئے، جن میں ناہیدمنورصدر، صوبیہ سلطانہ سنیئر نائب صدر،شازیہ جاوید نائب صدر(اول)، فزا عامرنائب صدر(دوم)،ثروت شاہین سیکرٹری، صائمہ نسیم جوائنٹ سیکرٹری، چمن مشتاق خزانچی اور پروین شفیع نمائندہ پنجاب منتخب ہوگئیں۔ ریجنل ہاکی ایسوسی ایشن (ویمن ونگ) راولپنڈی ڈویژن کی نومنتخب عہدیداران نے اس بات کاعہد کیاکہ قومی کھیل کاکھویا ہوا مقام دوبارہ بحال کرنے کیلئے جلدہی مختلف سکولوں اورکالجز میں کیمپ لگائے جائیں گے اور زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس منعقد کیے جائیں گے ۔

error: Content is protected !!