ڈوپنگ ثابت ہونے پر پاکستان نے سائوتھ ایشین گیمز میں جیتے میڈل واپس نیپال بھیج دیئے


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز میں حاصل میڈل نیپال اولمپک ایسوسی ایشن کو واپس بھجوادیے۔ذرائع کے مطابق میڈلز پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے واپس بھجوائے، ایتھلیٹس کے 2019 کے گیمزمیں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ایتھلیٹس سمیع اللہ، محمد نعیم اور محبوب علی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر میڈلز واپس لیے گئے ہیں۔

محبوب علی نے 400 میٹر ریس میں اور محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلز میں گولڈ میڈل جیتا تھا جبکہ سمیع اللہ نے 100 میٹر اسپرنٹ میں برانز میڈل جیتا تھا۔سمیع اللہ، محمد نعیم اور محبوب علی نے ریلے ریسز میں بھی حصہ لیا تھا اور ان میں پاکستان نے برانز میڈلز جیتے تھے۔

تعارف: newseditor