ونٹر فٹبال ٹورنامنٹ ٹونا المنصور میر پور نے ہزارہ سربن کو شکست دیکر اپنے نام کر لیا

ایبٹ آباد (شوکت حسین)ونٹر فٹبال ٹورنامنٹ ٹونا المنصور میر پور نے ہزارہ سربن کو شکست دیکر اپنے نام کر لیا مہمان خصوصی ٹھیکیدار حاجی احسان شوکت ہارون خان اور ذیشان طارق جدون مینیجر بنک الفلاح تھے میرپور سکول گراءونڈ میں خرم بیگ توقیر خان کے زیر اہتمام کھیلے جانیوالے فٹبال ٹورنامنٹ کے اہم فائنل میچ میں ایک دلچسپ کانٹے دار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان ٹونا المنصور میر پور نے ہزارہ سربن دھمتوڑ کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی

پہلے ہاف میں ہزارہ ستبن کی ٹیم مکمل طور پور کھیل پر چھائی رہی اور انکے فارورڈ انعام اللہ نامی اور رباس علی نے گول بنا کر مقابلہ تین صفر کر دیا جبکہ دوسرے ہاف میں ٹونا المنصور ایف سی نے اپنے آپ کو سنبھالا اور انکی کپتان اظہر خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا اور انہوں نے اپنے تجربے کا بھرپور فائدہ اتھاتے ہوئے اپنے فارورڈ آفتاب تابیاور شانی کے خوبصورت دو دو گول کے زریعے اپنی ٹیم کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے کامیابی دلا کر ایونٹ اپنے نام کر لیا اس موقر پر شوکت ہارون خان توقیر خان عادل خان اور تنویر افسر نے اعلی کاردگی والوں میں شیلڈز تقسیم کیں جبکہ مہمان خصوصی احسان اللہ اور زیشان طارق جدون نے شیلڈ رنر ونر ٹرافی اور ٹیموں اور آرگنائزرز کے لئے کیش اعلان کیا جس پر خرم بیگ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور میچ کے اختتام کے بعد شوکت ہارون خان نے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا

error: Content is protected !!