سجاس کی کے پی سی ایوارڈ حاصل کرنے والی وومن جرنلسٹس کو مبارکباد


کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے جرنلزم سے وابستہ خواتین صحافیوں کو کراچی پریس کلب کے تحت منعقدہ کے پی سی ویمن جرنلسٹس ایوارڈ 2021 حاصل کرنے والی 30 ویمن جرنلسٹس کو مبارکباد پیش کی ہے، سجاس کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایوارڈز یافتگان میں سجاس ممبران نادرہ مشتاق، عشرت خان اور کلثوم جہاں کو مختلف کٹیگری میں کے پی سی وومن ایوارڈ حاصل کرنے پر خصوصی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سجاس ممبران کو ایوارڈز ملنا کراچی پریس کلب کے پلیٹ فارم سے صحافت میں ان کی خدمات کا اعتراف ہے

جو سجاس کے لئے بھی ایک اعزاز ہے۔ امید ہے کہ تینوں ممبران پہلے سے بھی زیادہ لگن کے ساتھ صحافت میں اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گی، کراچی پریس کلب کی جانب سے خواتین ممبران کی پزیرائی ایک احسن اقدام ہے جس پر کے پی سی کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی سمیت تمام عہدیداران کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔۔۔۔

error: Content is protected !!