نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے دن کا کھیل مکمل

 

کراچی میں جاری نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کے پانچویں راؤنڈ کے دوسرے دن کا کھیل مکمل ہوگیا۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سنٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز نے بلوچستان انڈر 19 بلیوز کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا۔

24 اوورز میں دو وکٹ پر 81 کے اوور نائٹ اسکور پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، سنٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز 63 ویں اوور میں 186 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اوپننگ بلے باز اذان اویس نے 169 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 87 رنز بنائے۔

بلوچستان انڈر 19 بلیوز کی جانب سے اعجاز احمد اور محمد قاسم نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں، 48 رنز کے خسارے کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرتے ہوئے، بلوچستان انڈر 19 بلیوز 43 ویں اوور میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ زوہیب خان شانزیب نے سب سے زیادہ 55 گیندوں پر 34 رنز بنائے جس میں تین چوکے شامل تھے۔

سنٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز کی جانب سے محمد طیب عارف نے 17 کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر علی اسفند نے 45 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سنٹرل پنجاب انڈر 19 بلیوز نے ہدف 19ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ وکٹ کیپر بلے باز افضل منظور نے 38 رنز بنائے، انہوں نے دو چوکے اور اتنے ہی چھکے لگائے۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں، خیبر پختونخوا انڈر 19 بلیوز ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی جیت کے دہانے پر ہے۔ دن کے اختتام پر سدرن پنجاب انڈر 19 بلیوز 400 کے تعاقب میں 35 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 110 رنز بنا چکے تھے۔ پہلی اننگز میں چار وکٹیں لینے والے وازدان خان نے خیبرپختونخوا انڈر 19 بلیوز کی دوسری اننگز میں تین وکٹیں حاصل کیں۔ 4 وکٹوں پر 39 کے اوور نائٹ سکور پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، سدرن پنجاب انڈر 19 بلیوز 32 ویں اوور میں 85 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ محمد زبیر سنیئر اور وازدان خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔

پہلی اننگز میں 245 رنز کی برتری کے ساتھ، خیبرپختونخوا نے اپنی دوسری اننگز 28 اوورز میں چار وکٹوں پر 158 رنز پر ڈکلیئر کر دی۔ محمد ذوالکفل نے 57 رنز بنائے۔

راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں، ٹیبل ٹاپر سندھ انڈر 19 بلیوز نے دن کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 159 رنز بنالیے ہیں۔ اسے ناردرن انڈر 19 بلیوز کے خلاف 304 کی مجموعی برتری حاصل ھے۔ سندھ کی جانب سے افنان خان نے 57 گیندوں پر دو چوکوں اور چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 56 رنز بنائے۔ حبیب اللہ نے 66 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

اس سے قبل، بغیر کسی نقصان کے آٹھ کے اوور نائٹ اسکور پر اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرتے ہوئے، ناردرن انڈر 19 بلیوز 67 ویں اوور میں 198 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عفان اسحاق نے 111 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔
سندھ انڈر 19 بلیوز کی جانب سے نوید احمد خان نے 56 کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں، افنان خان نے تین اور ضیاء اللہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم میں ، ناردرن انڈر 19 وائٹس سندھ انڈر 19 وائٹس کے خلاف 47 ویں اوور میں 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جواب میں، سندھ انڈر 19 وائٹس 41 ویں اوور میں 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، حمزہ قریشی نے 94 گیندوں پر 30 رنز بنائے ۔
ناردرن انڈر 19 وائٹس کی جانب سے ابوذر ہاشم نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ عبدالباسط اور محمد نبیل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
دن کے اختتام پر ، ناردرن انڈر 19 وائٹس نے اپنی دوسری اننگز میں 43 اوورز میں پانچ وکٹ پر 104 رنز بنالیے ہیں ۔ کپتان شہمیر علی نے 29 رنز بنائے۔
سندھ انڈر 19 وائٹس کے لیے، اسپنر حسیب 12 اوورز میں 44 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کی۔ وہ اب تک میچ میں 11 وکٹیں لے چکے ہیں۔
حنیف محمد ایچ پی سی گراؤنڈ میں، خیبر پختونخوا انڈر 19 وائٹس نے اپنی پہلی اننگز میں سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس کے خلاف 83 اوورز میں سات وکٹوں پر 278 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ احمد حسین نے 207 گیندوں پر 115 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس کی جانب سے محمد عاقب اصغر اور محمد اسماعیل نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
کھیل کے اختتام پر، سدرن پنجاب انڈر 19 وائٹس نے اپنی دوسری اننگز میں 19 اوورز میں دو وکٹ پر 66 رنز بنا کر 44 رنز کی برتری حاصل کی۔

ٹی ایم سی گراؤنڈ میں بارش کے باعث پہلے دن کا کھیل ختم ہونے کے بعد کھیل کے دوسرے دن سنٹرل پنجاب انڈر 19 وائٹس نے حافظ عثمان ندیم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔ عثمان نے 130 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 111 رنز بنائے۔
بلوچستان انڈر 19 وائٹس کی جانب سے احسن اللہ اور محسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
دن کے اختتام پر ، بلوچستان انڈر 19 وائٹس نے 12 اوورز میں دو وکٹ پر 32 بنالیے ہیں ۔

error: Content is protected !!