کورونا کی لہر، پاور لفٹنگ کے تمام ایونٹ روک دیئےگئے


پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن نے ملک میں پاور لفٹنگ کے تمام ایونٹ روک دیئے۔گزشتہ روز پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل راشد ملک نے بتایاکہ ایونٹ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر شروع ہونے کی بنا پر ملتوی کئے ہیں اور قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لیفٹنگ ٹورنامنٹ روواں سال مارچ میں کھیلا جانا تھا اور اس کو بھی ملتوی کرکے اب قائداعظم ٹرافی نیشنل پاور لیفٹنگ ٹورنامنٹ 25 دسمبر سے شروع ہو گا اور ایونٹ میں ملک بھر سے دس ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان آرمی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں مرد اور خواتین کھلاڑی مختلف آٹھ، آٹھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے، مردوں کی ویٹ کیٹگریز میں 59کلوگرام، 66کلوگرام، 74کلوگرام، 83کلوگرام، 92کلوگرام 105 کلوگرام، 120کلوگرام اور پلس 120کلوگرام جبکہ خواتین کے مقابلوں میں47کلوگرام، 52کلوگرام، 57 کلوگرام، 64کلوگرام،69کلوگرام، 75کلوگرام، 84کلوگرام اور پلس 84کلوگرام کے ویٹ شامل ہیں، ٹورنامنٹ میں مردوں کے مقابلے 25 دسمبر کو جبکہ خواتین کے مقابلے 26دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

تعارف: newseditor