پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ منعقد کروانے کا اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائیگا،اعجاز الرحمان


پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ منعقد کروانے کا اعلان عید الفطر کے بعد کیا جائیگا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ چمپئن شپ گذشتہ ماہ 23 مارچ سے 30 مارچ تک پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام لیژر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلی جانی تھی۔

جس کی تیاریاں بھی مکمل تھیں تاہم ملک کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث انتظامیہ نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے ایونٹ کو ملتوی کرنا پڑا۔اب ٹورنامنٹ کی نئی تاریخ کا اعلان عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔ چمپئن شپ میں ملک بھرسے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی، چمپئن شپ میں 6 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مردوں کے سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین سنگلز، ایمچور اور ڈیف کے مقابلے شامل ہیں، چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، مزید معلومات کے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

error: Content is protected !!