پہلا آل سندھ بلوچستان شہید ماما ہارون یادگار فٹبال ٹورنامنٹ

کراچی ( ) مبارک ولیج یونائیٹڈ فٹبال کلب کے زیر اہتمام پہلا آل سندھ بلوچستان شہید ماما ہارون یادگار فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مبارک ولیج گراؤنڈ میں ایک میچ حب اسٹار حب چوکی بمقابل قادری اسپورٹس رئیس گوٹھ کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

اس میچ کو دیکھنے کے لئے شائقین فٹبال کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ میچ کے اغاز سے دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی کوشش کی اور سخت مقابلے کے بعد ،قادری اسپورٹس رئیس گوٹھ نے،0 ،2 سے میچ جیت کر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا


ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ سرفراز ہارون اور آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد عظیم نے تمام آنے والے معززین اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔ واضع رہیے کہ شہید ماما ہارون نے علاقے میں لینڈ مافیا کے خلاف جدوجہد میں شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کبھی بھی ماہی گیر کاز کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

error: Content is protected !!