ائی سی سی ووٹنگ پینل” پلیئر آف دی منتھ پاکستان” میں شمولیت پر سجاس کی فیضان لاکھانی کو مبارکباد


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور ممبران نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سجاس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جیو نیوز سے وابستہ فیضان لاکھانی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ووٹنگ پینل۔ ” پلیئر آف دی منتھ پاکستان” میں شمولیت پر مبارکباد دی ہے۔

سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ فیضان لاکھانی ایک محنتی اور اپنے کام سے مخلص اسپورٹس جرنلسٹ ہیں، ان کی ائی سی سی پینل میں شمولیت ان کی پیشہ وارانہ کام میں لگن کا مظہر ہے۔سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم نے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین القوامی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا فیضان لاکھانی سمیت ہم سب کے لئے ایک اعزاز ہے۔

پینل میں سابق کپتان رمیز راجہ کے ساتھ ایک نوجوان اسپورٹس جرنلسٹ کی موجودگی سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں ینگ اسپورٹس جرنلسٹس کے کام کا معیار بہت بلند ہے، بین القوامی سطح پر سجاس کے صدر آصف خان، نائب صدر محمود ریاض کی پزیرائی کے بعد اب فیضان لاکھانی کی۔ائی سی سی ووٹنگ پینل” پلیئر آف دی منتھ پاکستان” میں موجودگی سے ایک بار پھر ثابت ہوگیا کہ سجاس کے ممبران صلاحیت اور پروفیشنلز ازم میں کسی سے کم نہیں ہے۔۔۔۔

تعارف: newseditor