جوشوا اور ٹائسن فیوری کی عالمی ہیوی ویٹ فائٹ سعودی عرب میں ہو گی


انتھونی جوشوا کے پرمورٹرایڈی ہرن کا کہنا ہے کہ انتھونی جوشوا اور ٹائسن فیوری کی عالمی ہیوی ویٹ ٹائٹل فائٹ سعودی عرب میں ہوگی۔اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس مقابلے کی حتمی تاریخ اور مقام کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے تاہم یہ مقابلہ جیتنے والا غیر متنازعہ عالمی ہیوی ویٹ چیمپئن ہوگا ، جوشوا کے پرمورٹر نے کہاہے کہ میری تجویز یہ ہے کہ یہ مقابلہ سات یا چودہ اگست کو منعقد کیا جائے ،ان کا کہنا تھاکہ اکتیس سالہ جوشوا اس سے قبل بھی سعودی عرب میں 2019 میں اینڈی ریوز کیخلاف رنگ میں اتر چکے ہیں لہٰذا انتھونی جوشوا کو یہاں مقابلہ کرنے میں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔

تعارف: newseditor