کیوی کرکٹرز مالدیپ میں قرنطینہ مکمل کر رہے، یہاں سے ہی دورہ انگلینڈ پر جائینگے


نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیجو انڈین پریمیئر لیگ ملتوی ہونے کے بعد مالدیپ میں قرنطینہ پورا کر رہے ہیں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ مالدیپ سے ہی انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور بھارت کیخلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہونگے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئندہ ماہ کھیلے جائیگی جس کے بعد نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیلا جائیگا، مالدیپ میں اس وقت کین ولیمسن، مائیکل سانٹر اور کائل جیمسن موجود ہیں، ٹیم کے فزیو ٹومی سمسک بھی ان کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں جن کا کہنا ہے کہ قبل ازیں قرنطینہ کی مدت چارروز تھی مگر اب اسے بڑھا دیا گیا ہے ان کا کہناہے کہ مالدیپ میں کرکٹ ٹریننگ کی کوئی سہولت حاصل نہیں ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ کبھی کبھی کرکٹ سے وقفہ بھی اچھا ہوتاہے۔

error: Content is protected !!