آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے شادی کرلی

آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے اپنی گرل فرینڈ بیکی بوسٹن سے شادی کر لی۔پیٹ کمنز نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی جس میں آسٹریلوی کپتان کو سیاہ رنگ کا سوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کی دلہن بیکی نے روایتی طرز کا سفید عروسی جوڑا پہنا ہوا ہے۔آسٹریلوی کپتان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا Just Married۔خیال رہے کہ پیٹ کمنز کی اہلیہ بیکی بوسٹن کا تعلق انگلینڈ سے ہے جو ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں اور ایک آن لائن اسٹور چلاتی ہیں۔کرکٹر کی بیکی سے 2020 میں منگنی ہوئی تھی جب کہ دونوں کے ہاں 2021 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

error: Content is protected !!