مانچسٹرسٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا


مانچسٹرسٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ لیسٹر سٹی نے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-2 سے شکست دی۔مانچسٹرسٹی نے پچھلے چار سالوں میں تیسری مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔واضح رہے کہ یہ دوسرا ٹائٹل ہے جو مانچسٹرسٹی تین ہفتوں سے کم وقت میں جیتا ہے۔ گزشتہ ماہ انہوں نے Carabao Cup بھی اپنے نام کیا تھا۔مانچسٹر سٹی کپتان فرنانڈینہو نے کہا کہ اس جیت سے انہیں بہت زیادہ خوشی حاصل ہوئی ہے

مانچسٹر سٹی کی ٹیم کی قیادت کرنا ایک اعزاز کی بات ہے، فٹبال کی دنیا میں جومانچسٹر سٹی کی ٹیم کو حاصل ہے اس کیلئے مجھ سمیت ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہت زیادہ محنت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پریمیئر لیگ کا اعزاز جیتنا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے

کیونکہ اس کا ہرمیچ سخت ہوتا ہے اور دنیا کی بہترین ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرکے چیمپئن بنا جاتا ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے تمام میچوں میں بہترین سے بہترین کھیل پیش کیا ہے اور میں توقع کرتا ہوں کہ ان کے بہترین کھیل کا سلسلہ آئندہ میچوں میں بھی جاری رہے گی۔

تعارف: newseditor