باکسر محمد وسیم رواں سال ستمبر میں ان ایکشن ہونگے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم رواں سال ستمبر سے دوبارہ رنگ میں قدم رکھنے کیلئے تیار ہیں۔ کراچی (اسپورٹس رپورٹر / کاشف احمد فاروقی ) صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے تعلق رکھنےوالےمحمد وسیم کا کہناہے کہ انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن کی فلائی ویٹ رینکنگ میں وہ چوتھی پوزیشن پر ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر موجود فلپائنی باکسرجیسن ماما مقابلے کیلئےتیار نہیں۔۔ آئی بی ایف فلائی ویٹ رینکنگ میں ابتدائی دو پوزیشن خالی ہونے کی وجہ سے محمد وسیم ورلڈ فلائی ویٹ چیمپیئن جنوبی افریقہ کےموروتی میتھالین سے ٹائٹل فائٹ کیلئے امیدوار بن چکے ہیں۔

موروتی میتھالین وہی باکسر ہیں جسکے خلاف کوالا لمپور میں ہونے والی باوٹ میں تکنیکی پوائنٹس پر محمدوسیم کو شکست ہوئی تھی۔ ڈبلیو بی سی کے سابق سلور فلائی ویٹ چیمپیئن کے مطابق ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کی رینکنگ میں وہ بارہویں نمبر کے باوجودنمبر ون فلپائن کے گیمل میگراموکو بھی ٹائٹل فائٹ کیلئے چیلنج کرسکتے ہیں ۔ یہ وہی محمد وسیم کو اسکاٹ لینڈ کا ایم ٹی کے گلوبل گروپ پروموٹ کررہا ہے،سفری دستاویزات مکمل ہوتے ہی وہ ٹریننگ کیمپ کیلئے گلاسگو روانہ ہوجائیں گے۔

باکسر ہے جس کو وہ پہلے ہی کوریا کی سرزمین پر شکست دے چکے ہیں۔کیریئر میں اب تک محمد وسیم نےگیارہ پروفیشنل باوٹس لڑی ہیں جسمیں دس مرتبہ کامیابی ملی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پروفیشنل فائٹر بننےسے قبل محمد وسیم پاکستان ایمچر باکسنگ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز،ایشن گیمز اور دیگر بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کرتے ہوئے صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

error: Content is protected !!