کراچی سافٹ بال کے انتخابات میں عمر سعید پیٹرن،ڈاکٹر فرحان عیسی بلا مقابلہ صدر منتخب


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے انتخابات میں آئندہ چار سالہ مدّت کیلئے عمر سعید پیٹرن اورڈاکٹر فرحان عیسی بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے یونین کلب میں ہونے والے الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ جنرل باڈی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنراور سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمدذیشان مرچنٹ نے کامیاب ہونے والے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی بھی موجود تھے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے دیگر عہدیداران میں مراد حسین سینئیر نائب صدر، علی رتادا، عباس مرچنٹ نائب صدور، جنرل سیکریٹری کیلئے فراز اعجاز،جوائنٹ سیکریٹری شیراز آصف، سیکریٹری فنانس اسامہ بن شجاع اورایسوسی ایٹ سیکریٹری کیلئے عبدالسبحان کے نام شامل ہیں شہزاد احمد چیئرمین امپائرنگ،شاہدآفتاب چیئرمین کوچنگ اورکامران منیر چیئرمین ٹیکنیکل کمیٹی منتخب ہوئے اس موقع پر ہاؤس نے گذشتہ اجلاس کے منٹس اورآئندہ سال کے کیلنڈر کی بھی منظوری دی اس موقع پر کراچی سافٹ بال ایسوسی ایشن کے نومنتخب پیٹرن عمرسعید کاکہنا تھا کہ کراچی سافٹ بال کی نرسری ہے شہرمیں سافٹ بال کے انفراسڑکچر کو مضبوط بناتے ہوئے اس کھیل کو اسکول،کالجز اور ڈسڑکٹ کی سطح پر مزید فروغ دیا جائے گا سافٹ بال کے کھیل کوگراس روٹ لیول سے ترقی دینے اور مستقبل کے اسٹار پلیئرز بنانے میں اپنا بھرپورکردار اداکریں گے تا کہ ان کے کھیل میں مزید نکھار پیدا ہوسکے اور وہ مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل ایونٹس میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں صدر کراچی سافٹ بال ڈاکٹر فرحان عیسی کاکہنا تھا کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت کھلاڑیوں کو بیرون ممالک ٹریننگ کیلئے بھیجا جائے گا کوویڈ کی صورتحال میں بہتری کی صورت میں اور مکمل ایس او پیز کویقینی بناتے ہوئے عید کے بعد عیسی لیب انٹراسکول سافٹ بال چیمپئین شپ کاانعقاد کیا جائے گا ڈاکٹر فرحان عیسی کامزید کہنا تھا کہ کوالیفائڈ کوچز کوماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا تاکہ ناصرف کوچنگ اسٹاف کی حوصلہ افزائی ہو بلکہ ان کی مالی معاونت بھی ممکن ہو سکے اور وہ مکمل یکسوئی کے ساتھ اپنی ذمے دایوں کو انجام دیں سکیں

تعارف: newseditor