محمد محسن کی جگہ یاسر شاہ پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)تجربہ کار اسپنر یاسر شاہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کا حصہ بن گئے ہیں۔ یاسرشاہ کو نوجوان اسپنر محمد محسن کی جگہ پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ان فٹ ہونے کے باعث محمد محسن ایک ہفتے کے لیے ایچ بی ایل پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔

23سالہ لیگ اسپنر محمد محسن لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔ میچ میں فیلڈنگ کے دوران لیگ اسپنر کے بائیں ہاتھ کی دو انگلیوں کے درمیان چوٹ لگ گئی تھی۔متبادل کھلاڑی کی حیثیت سے یاسر شاہ کے نام کی منظوری ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔ کمیٹی میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان، بازید خان،مرینہ اقبال، سمیر کھوسہ اور ڈاکٹر سہیل سلیم شامل ہیں۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 2 میچز کھیلنے والے محمد محسن کو پشاور زلمی نے سلور کٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ دوسری جانب یاسر شاہ ایڈیشن 19-2017 تک لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ وہ اب تک 23 ایچ بی ایل پی ایس ایل میچوں میں 23 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

error: Content is protected !!