باصلاحیت کرکٹرزکی تلاش،کراچی کنگز کے زیر اہتمام ٹرائلز 12 اکتوبر کو ہونگے


کراچی:(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز نے مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنے کے لیے 12 اکتوبر سے ٹرائلز لینے کا اعلان کردیا جس میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز نے کرکٹ ٹیلنٹ ڈھونڈے کی تیاری شروع کردی جس کے تحت ملک کے کئی شہروں میں ٹرائل کا آغاز کیا جائے گا جو 12 اکتوبر سے شروع ہوں گے اور یہ سلسلہ 21 اکتوبر تک جاری رہے گا۔سوات، صوابی، ہری پور، ڈی آئی خان، سیالکوٹ، خانیوال، بورے والا اور صادق آباد میں نئے باصلاحیت کھلاڑی سامنے لانے کے لیے ٹرائلز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کیے جائیں گے۔ٹیلنٹ کی کھوج کا آغاز سوات کے گریسی کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا جہاں کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع ملے گا جبکہ مینیجمنٹ کا اگلا پڑاؤ 13 اکتوبر کو صوابی میں ہوگا۔

error: Content is protected !!