آئرش کرکٹر بوائڈ رنکن ریٹائر ہو گئے


ڈبلن (سپورٹس لنک رپورٹ)آئر لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر بوائڈ رنکن جو انگلینڈ کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے بوائڈ رنکن نے آئر لینڈ کی جانب سے 153 میچوں میں شرکت کی جبکہ وہ انگلینڈ کی جانب سے ایک ایشز ٹیسٹ بھی کھیل چکے ہیں جبکہ اس کے علاوہ وہ انگلش کائونٹی کرکٹ میں بھی پندرہ سال کھیل چکے ہیں جس میں ان کا طویل معاہدہ وروکشائر کائونٹی کیساتھ رہا ہے، اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بوائڈ رنکن کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیاہے کہ میں اس کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لوں چھتیس سالہ بوائڈ رنکن کا کہنا تھا کہ میں نے جتنی بھی کرکٹ کھیلی جنون اور دل کے ساتھ کھیلی ،ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں آئرلینڈ کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کھیلوں گا تاہم آئرش جرسی پہن کر میں فخر محسوس کرتا ہوں ۔

تعارف: newseditor