عالمی کپ فٹبال ہر دو سال بعد کرانے کی تجویز پر غور


اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے عالمی کپ فٹبال جو ہر چار سال کے بعد منعقد کیا جاتا ہے کو ہر دو سال کے بعد منعقد کرانے کے حوالے سے سوچنا شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے ایک سٹڈی بھی جاری ہے ، فیفا خواتین کے عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کو بھی چار کے بجائے ہر دو سال بعد منعقد کرانے پر غور کر رہی ہے، فیفا کے ہونے والے اجلاس کے دوران ایس اے ایف ایف کے صدر یاسر المشال کا کہنا تھا کہ ہمارا یقین ہے کہ فٹبال کا کھیل اس وقت اہم دوراہے پر ہے اور بہترین فیصلوں کی ضرورت ہے

ان کا کہنا تھا کہ وبا کی وجہ سے اس کھیل کے حوالے سے جو فیصلے کئے جا رہے ہیں اس کے نتائج بھی مختلف ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ عالمی کپ فٹبال کو ہر دو سال بعد کرانے کے حوالے سے تمام عوامل کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اس کے کھیل پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ، فیفاکے صدر مطابق عالمی کپ کے ہر دو سال انعقاد کے حوالے سے کہا کہ اس تجویز کے حق میں 166 جبکہ مخالف میں 22 ممالک نے ووٹ دیا ہے ، یاد رہے کہ عالمی کپ مینز 1930 سے لیکر اب تک ہر چار سال بعد منعقد کیا جاتا ہے تاہم 1942 اور 1946 میں یہ عالمی کپ عالمی جنگ کی وجہ سے منعقد نہیں ہوسکا تھا اسی طرح خواتین کا عالمی کپ جس کا آغاز 1991 میں ہوا تھا مسلسل ہر چار سال بعد ہی ہو رہا ہے۔

error: Content is protected !!