لالا آپ پاکستان کا فخر ہیں،شاہین شاہ آفریدی

 

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شاہد آفریدی کو پاکستان کا فخر کہہ دیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ لالا آپ پاکستان کا فخر ہیں۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ شب ایک ویڈیو بیانشیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا کہ کبھی عمران خان کی ذات پر تنقید نہیں کی ہے، ان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق حاصل ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 3 منٹ 41 سیکنڈ طویل ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو اپنا دوست قرار دیتے ہوئے ان سے نا صرف محبت کا اظہار کیا اوران پر تنقید بھی کی۔

error: Content is protected !!