ثانیہ کے بیٹے کے ویزے کا مسئلہ، بھارت کا برطانوی حکومت سے رابطہ


دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کی وزارت یوتھ اینڈ سپورٹس نے وزارت خارجہ کے توسط سے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے دو سال بیٹے کو بھی برطانوی کا ویزہ جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ برطانیہ آسکے ، ثانیہ مرزا نے آئندہ ماہ سے برطانیہ میں ہونے والے بین الاقوامی ٹینس مقابلوں میں شرکت کرنی ہے جس کیلئے ان کا ویزہ تو مل گیا ہے تاہم ان کے دو سالہ بیٹے اذہان کو برطانوی حکومت نے ویزہ جاری نہیں کیا ہے، ثانیہ مرزا نے چھ جون سے نوٹنگھم اوپن میں شرکت کرنی ہے جس کے بعد انہوں نے چودہ جون سے ہونے والے برمنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہے اور پھر بیس جون کو انہوں نے ایسٹبورن اوپن میں شرکت کرنی ہے جس کے بعد وہ اٹھائیس جون سے شروع ہونے والے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن میں شرکت کرینگی ، ان تمام مقابلوں کیلئے ثانیہ مرزا کو تو ویزہ جاری کردیا ہے تاہم ان کے بیٹے کو ویزہ نہیں مل سکا ہے کیونکہ برطانوی حکومت کی جانب سے بھارتی شہریوں پر کورونا وبا کی وجہ سے سفری پابندیاں عائد ہیں۔

error: Content is protected !!