ٹم سائوتھی انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے تیار


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر ٹم سائوتھ نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور اس کے بعد بھارت کیخلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور انہیں اضافی بوجھ کی بھی کوئی پریشانی نہیں ہے، اپنے ایک انٹرویو میں ٹم سائوتھ کا کہنا تھا کہ میرے سمیت تمام کھلاڑی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز اور بھارت کیخلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں اور جیت کا عزم لیکر انگلینڈ آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرے سمیت تمام کھلاڑی ان مقابلوں کیلئے پرجوش ہیں اور چاہتے ہیں کہ اچھی سے اچھی کارکردگی دکھا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو اس مقابلوں سے قبل اچھا آرام مل چکا ہے اور تمام ٹیم تازہ دم ہو کر میدان میں اترے گی میرے خیال میں شائقین کرکٹ کو بہترین اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

error: Content is protected !!