محمد حارث پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرینگے


پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور سے تعلق رکھنے والے انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حارث پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچیز کے لیے کراچی کنگ کی ٹیم میں شامل کرلیاگیاہے، دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے وکٹ کیپر بیٹس مین محمد حارث پاکستان انڈر 19 قومی ٹیم کے جانب سے ورلڈ کپ ، ایشیا کپ ، دورہ جنوبی افریقہ اور سری لنکا میں بہترین پروفارمنس دیکھا چکے ہیں۔اس حوالے سے محمد حارث نے بتایا کہ پی ایس ایل کا حصہ بننے پر انہیں خوشی ہوئی ہے۔ اس موقع کے انتظار میں بھرپور تیاری کررہے تھے۔ انشااللہ موقع پر ملنے پر اپنی سلیکشن کو درست ثابت کروں گا۔

error: Content is protected !!