لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈرہم کائونٹی کے فاسٹ بائولر کرس رشورتھ نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈربی شائر کیخلاف میچ کی پہلی اننگز میں 49 رنز کے عوض چھ وکٹیں حاصل کرلیں، بارش سے متاثرہ میچ میں پہلے دو روز صرف سترہ اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا، کرس رشورتھ کی تباہ کن بائولنگ کے باوجود ڈربی شائر کی جانب سے میتھو نے 49 اور ویان میڈسن نے 42 رنز کی اننگزکھیل کر ٹیم کا سکور 258 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ تک پہنچا دیا ، جواب میں ڈرہم کائونٹی کا پہلی اننگز میں آغاز اچھا نہ رہا اور صرف بیس کے مجموعی سکور پر اس کی دو وکٹیں پویلین لوٹ گئیں دونوں وکٹیں ایچیسن نے حاصل کیں میچ کے دوران ڈربی شائر کے وکٹ کیپر ہاروے کو سر پر گیند بھی لگی جس کے بعد انہیں میدان سے باہر جانا پڑا اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اب میچ کا مزید حصہ نہیں ہونگے۔