سمرسیٹ کے کپتان کی شاندار سنچری


لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)سمرسیٹ اور گلوسٹرشائرکائونٹی کے درمیان میچ میں سمرسیٹ ٹیم کے کپتان ٹام ایبل نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں سیزن میں اپنی پہلی سنچری سکور کرڈالی،سمرسیٹ نے ان کی شاندار اننگز کی بدولت پہلی اننگز 308 رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی، ٹام نے 132 رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی جبکہ گریگوری نے 57 رنز سکور کئے، گلوسٹر شائرکی جانب سے وورال نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں گلوسٹر شائرکی ٹیم نے سولہ بنائے تھے اور اس کے دو کھلاڑی آئوٹ ہو گئے۔

error: Content is protected !!