آئرلینڈ نے سکاٹ لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی


ڈبلن (سپورٹس لنک رپورٹ)آئر لینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان جاری تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنی میں آئرلینڈ کی ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو 61رنزسے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، یاد رہے سیریز کا پہلا میچ سکاٹ لینڈ نے جیت لیا تھا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 137 رنزبنائے جس میں گیبی لیوس نے 47 رنز کی اننگز کھیلی، سکاٹ لینڈ کی کیٹی میک گل نے دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سکاٹ لینڈ کی ٹیم 16.4 اوورز میں صرف 76 بنانے میں کامیاب ہو سکی اور میچ 61 رنزسے ہار گئی ،سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے کیٹی میک گل نے انیس اور کیتھرائن برائس نے سترہ رنز بنائے ان دو کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکی، سکاٹ لینڈ کی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے میں آئرش بائولر لیی پاول نے اہم کردار ادا جنہوںنے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔یاد رہے دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ اتوار کو کھیلا جانا تھا مگر بارش باعث اسے ری شیڈول کیا گیا تھا۔

تعارف: newseditor