شہباز شریف پسند ہیں وہ بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں،شاہد آفریدی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور ان کی بیٹیاں عید الفطر پر نجی ٹی وی کی مہمان بنیں اور مزے مزے کی باتیں کیں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بچپن میں والد کے ساتھ عید کی نماز پڑھنے جاتے تھے، عیدی لینے کیلئے کسی کے بھی گھر چلے جاتے تھے۔ سیاست سے متعلق سوال پر بولے کہ شہباز شریف پسند ہیں وہ بہترین ایڈمنسٹریٹر ہیں، اسرائیل کے نہیں اپنے ملک کے وزیراعظم کو مبارکباد دی تھی۔شاہد آفریدی کی بیٹیوں سے جب پوچھا گیا کہ بابا کتنی عیدی دیتے ہیں تو انہوں نے دلچسپ جواب دیئے، کہا کہ بابا عیدی نہیں دیتے۔ بوم بوم آفریدی نے اپنے ہونیوالے داماد شاہین شاہ آفریدی کو عیدی بھجوانے سے متعلق بھی بتایا۔ بولے کہ آج کل کے بچے خود ہی چیزیں مینج کرلیتے ہیں۔شاہد آفریدی کی بیٹی اِنشا نے بتایا کہ انہیں کرکٹ پسند نہیں، بور ہوتی ہیں تو کچن میں چلی جاتی ہیں، باقی کوئی کچن میں نہیں جاتا۔شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصی نے دبئی کو پسندیدہ قرار دیدیا کہا کہ وہاں پوری زندگی رہ سکتی ہوں، جس پر سٹار کرکٹر کے دلچسپ جواب نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا، انہوں نے کہا کہ وہیں شادی کرا دیتے ہیں۔ شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی نے اپنے بابا کے وکٹ لینے پر جشن کے انداز کی نقل کرکے دکھائی۔

error: Content is protected !!