ون ڈے بائولرز کی عالمی درجہ بندی، بنگلہ دیش بائولرز کی لمبی چھلانگیں


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کے بلے بازوں اور بائولرز کی تازہ عالمی درجہ بندی جاری کردی ہے، اعلان کردہ عالمی درجہ بندی کے مطابق بلے بازوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بدستور نمبر ون کی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسری پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے ہی فخر زمان اس اعلان کردہ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ کے ڈیو پلسس کیساتھ مشترکہ طور پر ساتویں پوزیشن پر ہیں

دوسری جانب اعلان کردہ بائولرز کی نئی عالمی درجہ بندی میں بنگلہ دیش کے بائولرز چھا گئے ہیں اور بنگلہ دیشی بائولر مہدی حسن میراز تین درجے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان آٹھ درجے کی لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے نویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں، اعلان کردہ بائولرز کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا کوئی بھی بائولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے ، پہلی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ، دوسری پوزیشن پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز، تیسری پوزیشن پر بنگلہ دیش کے مجیب الرحمان، چوتھی پوزیشن نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری، پانچویں پوزیشن پر بھارت کے جیسپریت سنگھ، چھٹی پوزیشن پر جنوبی افریقہ کے ربادا، ساتویں پوزیشن پر انگلینڈ کے کرس ووکس، آٹھویں پوزیشن پر آسڑیلیا کے جوش ہیزل ووڈ، نویں پوزیشن پر بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان اور دسویں پوزیشن پر آسڑیلیا کے پیٹ کمنز ہیں۔

error: Content is protected !!