پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)سید اظہر علی شاہ صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے بتایا کہ پی سی ایف حکومت گلگت بلتستان کے اشتراک سے ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کا آغاز 23 سے 27 جون 2021 کو کورونا کے حکمات کے تحت ٹور ڈی خنجزاب انٹرنیشنل سائیکل ریس کا تیسرے بار اس کا اہتمام کررہے ہیں۔ریس کویوڈ 19 ایس او پیز کی سختی سے عمل میں ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس بار خواتین ٹیمیں بھی حصہ لیں گی۔پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے تمام وابستہ یونٹوں کو ضروری دعوت نامہجاری کر دیئے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ریس کا انعقاد ورلڈ باڈی کے قواعد کے تحت ہوگا۔ اے سی سی کے نامزد ججزز کی سربراہی میں یوسی ائی کی کوالیفائیڈ کا ججزز کی ٹیم اس ریس کا انعقاد کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی سب سے زیادہ بلندی پر اس سائیکل ریس کا شمار ہوتا ہے اور دنیا میں منفرد ہونے کی وجہ سیایک اعلی مقام رکھتی ہے ، متعدد بین الاقوامی سائیکلنگ ٹیموں نے ریس میں حصہ لینے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ یورپ اور ایشیا کی مختلف نامور بین الاقوامی سائیکلنگ ٹیموں کو بھی دعوت نامہ جاری کر دیئے گئے ہیں۔