فاسٹ بائولر حسنین بہت اچھے بال کاٹتا ہے، بابر اعظم کا انکشاف

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی بال کٹواتے ہوئے ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا پر بابراعظم کی ہیئر کٹ لیتے ہوئے ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں بابر کو قومی ٹیم میں شامل ہیئر سٹائلسٹ پر بات کرتے بھی دیکھا گیا۔بابر کے ہیئر سٹائلسٹ کا کہنا تھا کہ بابر چونکہ گڈ لکنگ ہیں لہٰذا ان پر زیادہ کام نہیں کرنا پڑتا، ان پر ہلکا پھلکا ہی کام کرنا پڑتا ہے۔دوسری جانب ویڈیو میں بابر کا کہنا تھا کہ ہم کھلاڑی دوران میچ ایک دوسرے کے بال بھی کاٹ لیتے ہیں۔بابراعظم نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران بھی ہم کھلاڑی ایک دوسرے کے بال کاٹتے رہے اور سب سے زیادہ بال فاسٹ بولر حسنین نے کاٹے، سب کھلاڑیوں کے وہی بال کاٹتا ہے اور حسنین بہت اچھی بالوں کی کٹنگ کرتے ہیں۔

error: Content is protected !!