ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس کا شیڈول،اظہر شاہ مبارکباد کے مستحق قرار

کوئٹہ (سپورٹس لنک رپورٹ)بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ایاز خان اور جنرل سیکرٹری جان عالم نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو تیسری ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریس منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے زبردست ستائش کی ہے یہ سائیکل ریس سائیکلسٹوں کے لئے اچانک عید کی طرح ایک اور اچانک خو شی ہے، ایک طویل عرصے بعد سائیکلسٹ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور حکومت گلگت بلتستان کے اشتراک سے ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس 23 سے 27 جون 2021 کو انجوائے کریں گے، سائیکلسٹ اپنی پریکٹس باقاعدگی سے کر رہے ہیں، اور ان کو ایسی ہی ایک بڑے ایونٹ کا انتظار تھا، اس کے لئے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ جو کہ ساتھ ایشیا سائیکلنگ فیڈریشن کے بھی صدر ہیں مبارک باد کے مستحق ہیں،ریس کورونا ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہوگی، اس بار خواتین کی ٹیمیں بھی ٹور میں حصہ لیں گی، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے ساتھ وابستہ تمام یونٹوں ریس میں شرکت کر رہے ہیں،ریس کا انعقاد ورلڈ باڈی کے قواعد کے تحت ہوگا، اے سی سی کے نامزد ججزز کی سربراہی میں یوسی آئی کی کوالیفائیڈ ججزکی ٹیم اس ریس کا انعقاد کرے گی، دنیا کی سب سے بلندی ترین مقام پر اس سائیکل ریس کا شمار ہوتا ہے اور دنیا میں منفرد ہونے کی وجہ سے ایک اعلی مقام رکھتی ہے، بین الاقوامی سائیکلنگ ٹیموں بھی اس سائیکل ریس میں حصہ لیں گی، اس سائیکل ریس کے انعقادسے پاکستان کا ایک سافٹ امیج ابھر کر سامنے آئے گا، ساتھ ایشیا سائیکلنگ فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد سید اظہر علی شاہ سے پاکستان بھر کے سائیکلسٹوں کی امیدیں بڑھ گئیں تھیں اور ان کو پاکستان میں ایک بڑے اور شاندار ایونٹ کا بے تابی سے انتظار تھا، جو کہ انہوں نے تیسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکلنگ ریس2021 کی صورت میں کر دیا ہے، جان عالم نے ایک بار پھر سید اظہر علی شاہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی ان کو اپنے نیک مقاصد میں کامیاب کرے۔

تعارف: newseditor