نوجوان کھلاڑیوں کو اولین ترجیح کے طور پر سامنے رکھا،وسیم اکرم

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سابق قومی کپتان وسیم اکرم کا ری پلیسمنٹ ڈرافٹنگ میں مقامی کرکٹرز کو مواقع دینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہوں نے غیر ضروری طور پر کسی کا بنچ پر بٹھانے کیلئے انتخاب نہیں کیا۔ ایک انٹرویو میں 54 سالہ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست کراچی کنگز کی پہلے مرحلے میں کارکردگی ماضی بن گئی لہٰذا وہ اب نئے سرے سے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ شروع کریں گے کیونکہ انہیں ابوظبی کے نئے ماحول اور وکٹوں پر حریفوں کا مقابلہ کرنا ہے۔وسیم اکرم نے ری پلیسمنٹ ڈرافٹنگ میں مقامی نوجوان کرکٹرز کو ترجیح دینے کے متعلق کہا کہ قاسم اکرم باصلاحیت آل راؤنڈر اور مستعد فیلڈر بھی ہیں جب کہ دستیاب 18 پلیئرز کے باوجود انہیں دو غیر ملکی پلیئرز لینے کی سہولت تھی مگر بنچ پر بٹھانے کیلئے بلاوجہ کسی کا انتخاب نہیں کیا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اولین ترجیح کے طور پر سامنے رکھا جو مستقبل میں ملکی کرکٹ کیلئے کارآمد ثابت ہوں گے۔

error: Content is protected !!