آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ کھیلا جائیگا

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ اکتوبر لیڑر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلا جائے ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور ڈبلز، ایمچور، اندڑ 12، انڈر 14، انڈر 16 اورمیڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

error: Content is protected !!