بینائی سے محروم چینی کوہ پیما نے مائونٹ ایورسٹ سر کرلیا


بیجنگ (سپورٹس لنک رپورٹ)چین کے بینائی سے محروم کوہ پیما نے دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ایورسٹ کو سر کرلیا، چینی کوہ پیما ایشیا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بینائی سے محروم شخص ہیں جنہوں نے ایورسٹ کی چوٹی کو سر کیا ہے۔46 سالہ چینی کوہ پیما زہینگ ہونگ نے نیپال کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکی، وہ 24 مئی کو 8849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچے اور27 مئی کو بیس کیمپ پر ان کی واپسی ہوئی۔زہینگ کا کہنا ہے کہ جب تک کہ آپ کا دماغ مضبوط ہیاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ معذور یا ایک مکمل انسان ہیں ۔زہینگ ہونگ امریکی نابینا کوہ پیما ایرک ویہن میئر سے متاثر ہیں جنہوں نے 2001 میں یہ چوٹی سر کی تھی۔

error: Content is protected !!