چیلسی نے دوسری بار چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا


لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)چیمپئنز لیگ کے فائنل میں چیلسی نے مانچسٹر سٹی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گول سے ہرا کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔پورٹو میں چیمپئنز لیگ کا فائنل دو انگلش کلبس چیلسی اور مانچسٹر سٹی کے درمیان کھیلا گیا ، دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کے 42ویں منٹ میں Havertz نے چیلسی کو برتری دلائی۔اس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی تاہم بھرپور کوششوں کے باوجود مانچسٹر سٹی گول برابر نہ کر پائی اور میچ چیلسی نے ایک صفر سے اپنے نام کیا۔چیمپئنز لیگ کا فائنل چیلسی نے جیت کر دوسری مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، شاندار کامیابی کے بعد ٹیم نے فتح کا جشن منایا۔چیلسی کے حامی بھی سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی ٹیم کی کامیابی کو بھرپور انداز میں سیلی بریٹ کیا۔

تعارف: newseditor