کیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنرل باڈی اجلاس کا انعقاد ہوسکے گا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے کہ آیا سالانہ جنرل باڈی اجلاس بلایا جائے یا نہیں، یاد رہے کہ گزشتہ چار سال سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس منعقد نہیں ہوسکا ہے، آخری مرتبہ جنرل باڈی اجلاس چیئرمین نجم سیٹھی کے دور میں جولائی 2018 میں منعقد ہوا تھا اس کے بعد آنے والے چیئرمین احسان مانی نے اپنے تین سالہ دور میں اجلاس طلب نہیں کیا ہے جبکہ اب رمیز راجہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ہیں اور ان کی بھی سربراہی میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے کہ اجلاس بلایا جائے یا نہیں

 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سالانہ جنرل باڈی اجلاس بلانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے کچھ ہدایت بھی دی ہیں تاہم حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے، آخری مرتبہ جب جولائی 2018 میں اجلاس بلایا گیا تھا تو اس میں سو ممبران نے شرکت کی تھی مگر اب چیئرمین احسان مانی کے دور میں بورڈ کے آئین میں تبدیلیوں کے بعد ان ممبران کی تعداد کم ہو کر صرف نو رہ گئی ہے۔

error: Content is protected !!