لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان بیڈ منٹن فیڈ ریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منگل کو پاکستان اولمپکس ہائوس میں منعقد ہوا،اجلاس میں ممبران نے ماحور شہزاز کو اولمپکس مقابلوں کے بیڈ منٹن ایونٹ میں شرکت کرنے والی پہلی ویمن کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی
اجلاس میں اولمپکس مقابلوں میں شرکت یقینی بنانے کیلئے پاکستان اولمپکس ایسو سی ایشن،پاکستان بیڈ مٹن فیڈ ریشن اور انٹر نیشنل بیڈ منٹن فیڈ ریشن کاکی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا،اجلاس میں ممبران نے اس امید کا اظہار کیا کہ جن کھلاڑیوں کو اولمپکس مقابلوں میں شرکت کا موقع ملا ہے وہ بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کریں گے
اجلاس میں ممبران نے دیگر دو بیڈ منٹن کھلاڑیوں پلوشہ اور مراد علی کی طرف سے ماحود شہزادکے اولمپکس مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے بیانات کی شدید مذمت کی گئی اور دونوں کھلاڑیوں پر دو سال تک ملکی و بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی یاد رہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے ماہ نور شہزاد کو اولمپک مقابلوں میں بجھواے جانے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ انکی حق تلفی ہوئی ہے ،ممبران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ماحود شہزاد پاکستان کی سب سے ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں۔