ابو ظبی ٹی 10میںمشہور بین الاقوامی کرکٹ اسٹار ز شامل


ابوظبی(سپورٹس لنک رپورٹ)دنیائے کرکٹ کے مشہور کھلاڑی متحدہ عرب امارات کے دارلخلافہ ابوظبی میں کھیلی جانے والی ابوظبی ٹی 10میں اپنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کریں گے جس میں آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ۔ ابوظبی ٹی ٹین سیریز کا چوتھا سیزن اور ابوظبی میں دوسرا سیزن اٹھائیس جنوری سے چھ فروری دوہزار اکیس تک زاید کرکٹ اسٹیڈم ابوظبی میں کھیلا جائے گا
ابوظبی ٹی ٹین کے اس سیزن میں دنیائے کرکٹ کے مشہور بلے باز کریس گیل اور آندرے ریسل کے علاوہ بوم بوم آفرید ی اور شعیب ملک بھی شامل ہیں ۔
مشہور زمانہ مختصر دورانئے کے فیورٹ کھلاڑی کریس گیل ٹیم ابوظبی میں بطور آئیکن کا شامل ہوں گے جسے ٹی ٹونٹی میچز میں ایک ہزار سے زائد چھکے لگانے کا اعزاز بھی حاصل ہے اس حوالے سے
کریس گیل کا کہنا ہے کہ مختصر دورانئے کے کرکٹ میچز پر لطف ہوتے ہیں اور مجھے ابوظبی ٹی ٹین کے دوسرے سیزن میں شامل ہو کر بہت خوشی ہے میری کوشش ہوگی کہ ایک شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابیاں دلوانے میں اہم کردار ادا کروں
آندرے ریسل ناصرف ایک مایہ ناز کھلاڑی ہے بلکہ جب وہ میدان میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں تو فیلڈرز کی حیثیت ثانوی نظر آتی ہے آندرے ریسل نے ٹی 20 میچز میں گیند کو میدان سے باہر پھینکنے کے منفرد اعزاز رکھتے ہیں ریسل ناردن وارئرز میں بطور آئیکوں پلیئرشامل ہیں
قلندرز خوش قسمت ہیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فاتح شاہد آفریدی ان کی ٹیم میں بطور آئیکون کھلاڑی کے شامل ہیں ۔ بوم بوم آفریدی کو تیزترین کرکٹ سینچری بنانیکا اعزاز بھی حاصل ہے اور یہ اعزاز ان کے پاس سترہ برس تک رہا ۔ شاہد آفریدی نے کہاخوشی ہے کہ میں ابوظبی ٹی ٹین کا حصہ ہوں اور کہ ایک شاندار اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
ڈیوائن براوو کوکسی بھی کرکٹ ٹورنمنٹ میں اہم تصور کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ دہلی بلز نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان اورمایہ ناز آل راونڈر کھلاڑی کوبطور آئیکون پلیر شامل کیا گیا ہے
کوئی بھی بلے باز کھیل کے دوران چوکے اور چھکوں سے تفریح مہیا کرتا ہے تو ایک باؤلر کسی بھی ٹورنمنٹ میں اپنی ٹیم کو فتح یاب کروانے میں اپنا رول ادا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ دیکن گلاڈیئیٹرز نے سنیل نارائین کو بطور ائیکوں پلیئر کے اپنی ٹیم میں منتخب کیا جو یقینی طور پر ابوظبی ٹی ٹین کے دوسرے سیزن میں ایک منفرد کھیل کا مظاہرہ کریں گے سنیل نارائین 2009میں شہرت کی بلندیوں کو چھوا جب ایک ٹرائیل میچ کے دوران دس وکٹس حاصل کیں بعد ازاں انہیں ترینیداد اور ٹوباگو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ۔
دفائی چیمپیئن مراٹھا عریبئنز نے اس سیزن میں ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فاتح کھلاڑی اور سابقہ پاکستانی کپتان کو بطور آئیکون اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے شعیب ملک مراٹھا عریبیئنز کی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اسورو اڈانا سری لنکا کے بہترین گیند باز ہیں ابوظبی ٹی ٹین کے دوسرے سیزن میں وہ بنگلہ ٹائیگرز کے آئیکون پلیئر منتخب کئے گئے ہیں اڈانا نے انڈین پریمیر لیگ ، افغان پریمیر لیگ اورورلڈ کب میں شاندار کاکردگی گا مظاہر ہ کیا ۔
سری لنکا کے ایک اور بہترین کھلاڑی تسیراپریرا کو پونے ڈیولز کے آئیکون کھلاڑی ہیں ۔ پریرا سری لنکا کے ایک بہترین کھلاڑی ہیں جو خوبصورتی کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچانے کا ہنر رکھتے ہیں ۔
ہز ایکسیلنسی عارف العوانی جنرل سیکرٹری ابوظبی اسپوڑٹس کونسل کا کہنا تھا کہ ابوظبی کھیلوں میں بتدریج نمایاں ہو رہا ہے ۔ ہم نے مختلف قومی و بین الاقوامی کرکٹ ٹورنمنٹ کا انعقاد کیا ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ ابوظبی ٹی ٹین کے سیزن ٹو کو بہترین انداز میں منعقد کروائیں تاکہ دنیا کے کھیلوں کے مقابلوںمیں نمایاں حیثیت کے ساتھ منظر پر آئے ہما کوشاں ہیں کہ کھیل اورتفریح کے جامع مواقع فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں
ابوظبی ٹی ٹین پوری دنیا میں اولین دس اورز کے بین الاقوامی ٹورنمنٹ کے طور پر نمایاں حیثیت حاصل کی ہے کیونکہ ایمرٹس کرکٹ کونسل اور انٹر نیشنل کرکٹ کونسل سے منظور شدہ دس اوور کی کرکٹ سیریز ہے ۔ ابوظبی ٹی ٹین میں آٹھ ٹیمیں شامل ہیں اور آئندہ برس جنوری / فروری میں اس کا دوسرا سیزن کھیلا جائے گا
ابوظبی ٹی ٹین پاکستان اور بھارت میں سونی نیٹ ورک ،خلیج اور شمالی افریقی ممالک میں ابوظبی اسپورٹس ، برطانیہ میں سکائی اسپورٹس اور جنوبی افریقہ میں سپر اسپورٹس پر لائیو براڈ کاسٹ کیا جائے گا

error: Content is protected !!