گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپین شپ 11 جولائی سے شروع ہو گی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی ٹینس ایسوسی ایشن سندھ ٹینس ایسوسی ایشنزکی زیرسرپرستی یونین کلب کراچی میں گیٹورڈ ٹرافی رینکنگ ٹینس چیمپین شپ11 سے 18 جولائی 2021 تک منعقد کرے گی


پیپسی پاکستان اس ٹورنامنٹ کے اسپونسر ہے جبکے پیرا اسپورٹس پاکستان ، پاکستان سافٹ ٹینس ایسوسی ایشن اور کانٹینینٹل ٹینس اکیڈمی اس ٹورنامنٹ میں تعاون کر رہے ہیں۔


چیمپین شپ میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز ، لیڈیز سنگلز ، جونیئرز 17 ، انڈر 13 اور انڈر 11 سنگلز۔ ، سافٹ ٹینس مینز سنگلز ، سافٹ ٹینس لیڈیز سنگلز ، وہیل چیئر ٹینس مینز سنگلز اور خصوصی مینز سنگلز۔ٹورنامنٹ میں اینٹری کی آخری تاریخ 10 جولائی شام 5 بجے تک ہے۔


محمد خالد رحمانی ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر ، اور ریفری ، سرورحسین ، آرگنائزنگ سیکرٹری ، عشرت زہرہ ، عباد سرور ، فرح ریاض ، پروین اختر ، رئیسہ اشفاق ، افشاں فاطمہ ممبر ہیں.

error: Content is protected !!