ون ڈے بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی،بابر اعظم ٹاپ پر


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم بیٹسمینوں میں ٹاپ پر ہیں۔اسی طرح مختصر ترین طرز کرکٹ ٹی 20 کی رینکنگ میں بابر اعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہیں بناسکا ہے۔

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بھی پاکستانی کپتان بابر اعظم کا پہلی پوزیشن جبکہ فخر زمان کا ساتویں پوزیشن قبضہ برقرار ہے۔ویسے ٹاپ ٹین پلیئر کی فہرست میں کوئی فرق نہیں پڑا، کوہلی دوسرے اور روہت شرما ترسے نمبر پر ہیں ۔

بولرز کی فہرست میں ایک تبدیلی آئی ہے، انگلینڈ کے کرس ووکس نے افغانستان کے مجیب الرحمٰن سے تیسری پوزیشن چھین لی جبکہ پہلی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا قبضہ برقرار ہے۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں میکس ویل اور ایون لیوئس ایک، ایک درجہ ترقی کے ساتھ ساتویں اور نویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ڈیوڈ ملان کی پہلی، فنچ کی دوسری اور بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔بولرز میں ٹاپ ٹین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، تبریز شمسی پہلے اور راشد خان دوسرے نمبر پر ہیں۔

تعارف: newseditor