34ویں نیشنل گیمز; خواتین ہاکی کا فائنل واپڈا نے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

34ویں نیشنل گیمزمیں خواتین ہاکی کا فائنل واپڈا نے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا

آرمی نے سلور اور نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

 

تفصیلات کے مطابق 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں خواتین ہاکی ایونٹ کا فائنل میچ گزشتہ روز واپڈا اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا

اس فائنل کی مہمان خصوصی حکومت بلوچستان کی ترجمان فرح اعظیم شاہ تھی جن کا دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا فانئل کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا واپڈا کی کھلاڑیوں آرمی کے گول پوسٹ پر کامیاب حملے کئے

واپڈا نے فانئل یکظرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

آرمی نے سلور میڈل کے ساتھ دوسرے جبکہ ہائر ایجوکیشن کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

فائنل کےاختتام پر مہمان خصوصی فرح عظیم شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے

 

 

error: Content is protected !!