آل پاکستان ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ رائونڈ مکمل


پشاور(سپورٹس رپورٹر)پشاور میں جاری ڈی جی سپورٹس آل پاکستان ماسٹر کپ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہوگئے جس میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ‘مینز کھلاڑیوں میں32 میں سے9 کھلاڑیوں نے مین رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ خواتین کے مقابلوں میں 16میں سے 5 کھلاڑیوں نے مین رائونڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا

مقابلوں کے ٹاپ سیڈ واپڈا کے شاہ خان اورپرنیا ہیں جبکہ ان کے ہمراہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں ،صنم یاسین نیشنل چیمپئن واپڈا کی شبنم بلال ‘بلال یاسین ‘عاصم قریشی’آرمی کے عبید شاہ ‘شرجیلا خطاب ‘فیضان ظہور اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں کھلاڑیوں کے درمیان مین رائونڈمیں کانٹے کے مقابلوں کی توقع ہے مقابلوں کے لئے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں آرگنائزنگ سیکرٹری کفایت اللہ خان کے مطابق کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ آفیشلز کو بھی تمام سہولیات میسر ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس چیمپئن شپ میں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کیلئے پاکستان ٹیم کا بھی انتخاب کیاجائے گا

امید ہے ہمیں بہترین پلیئرز ملیں گے اور اس قسم کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے ٹاپ رینک کھلاڑیوں کی پشاور میں ہونیوالے مقابلوں میں شرکت قابل تحسین ہے اور کھلاڑی یہاں مقابلوں سے محظوظ ہورہے ہیں ‘لیگ سسٹم کے تحت ہونیوالے مقابلوں میں تمام کھلاڑیوں کو یکساں مواقع مل رہے ہیں بوائز میں 32 اور گرلز میں 16 کھلاڑی مین رائونڈ میں شریک ہیں جن کے درمیان سخت مقابلوں کی توقع ہے ۔

تعارف: newseditor