نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے عملے کے کورونا ٹیسٹ منفی، کل پی سی بی ہیڈکوارز عملے کے ٹیسٹ ہونگے


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کروائے گئے 69 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرانے والوں میں کرکٹرز، کوچز اور دیگر اسٹاف شامل تھے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں تمام کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔ ذرائع کے مطابق کورونا رپورٹ کے بعد سب کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی،پی سی بی اسٹاف کے ایک رکن کا ٹیسٹ مثبت آنے پر تمام افراد کےٹیسٹ ہوئے ۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر کے عملے کےکورونا ٹیسٹ کل ہوں گے۔

error: Content is protected !!