مرزا اقبال بیگ کی اہلیہ کے انتقال پر سرسید یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے اظہار تعزیت.

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سینئر اسپورٹس جرنلسٹس اور اینکر پرسن مرزا اقبال بیگ کی اہلیہ کے انتقال پر سرسید یونیورسٹی کی انتظامیہ نے گہرے دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ اپنے تعزیتی بیان میں سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار

وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین، رجسٹرار سید سرفراز علی، کنونیئر اسپورٹس وقاص بخاری, قائم مقام کنونیئر اسپورٹس قاضی نصرعباس،سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر اور ڈائریکٹر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی مبشر مختار،جاوید اقبال، طارق خان نے مرزا اقبال بیگ سے ان کی اہلیہ کی رحلت پر تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعاے مغفرت کی اللہ پاک مرحومہ کے درجات کو بلند فرمائیں اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا کرے۔ (آمین)

error: Content is protected !!