ڈپٹی کمشنر پشاوراتھلیٹکس ایونٹ جعفرشاہ اکیڈیمی کے نام ٹھہرا



پشاور(سپورٹس رپورٹر)جعفرشاہ اتھلیٹکس اکیڈیمی پشاورنے ڈپٹی کمشنر گولڈ کپ اتھلیٹکس ایونٹ کی ٹرافی جیت لی فیصلہ کن مقابلوں میںاسد اکیڈیمی نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔فائنل مقابلوںکے موقع پرڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوااسفندیارخٹک،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبرنوید اکبر،اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نیک محمداورڈائریکٹریوتھ سلیم جان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمرہ ،ایڈمن آفیسرسید جعفرشاہ،منیرعباس،ایشین گولڈ میڈلسٹ اسد اقبال،چیف کوچ شفقت اللہ ،ڈی ایس اوتحسین اللہ،ایڈمن آفیسر حیات سپورٹس کمپلیکس شاہ فیصل اورخواتین وحضرا ت کی ایک کثیر تعداد بھی موجود تھی۔نتائج کے مطابق شارٹ پٹ مقابلے میں شہزاد آفریدی اول،بسم اللہ جان دوئم اورذیشان سوئم رہے۔

بچو ں کے سومیٹر مقابلے میں ساحر نے سونے۔شاہ زیب نے چاندی جبکہ واجد نے کانسی کاتمغہ اپنے نام کیا۔تین ہزارریس میں ریحان نے پہلی،احمد نے دوسری جبکہ ایاز تیسرے نمبرپررہے۔

ڈسکس تھروکاایونٹ ذیشان کے نام رہا۔بسم اللہ دوسرے اوربابرتیرے نمبرپررہے دوسومیٹرمیں اسد پہلے،ساحر دوسرے جبکہ سلمان تیسرے نمبرپررہے،جیولن تھروعدنان سمیع نے جیتی حسن نے دوسری جبکہ بابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی چارسومیٹر ریس میںساحرپہلے،اسددوسرے اورعمرعلی تیسرے نمبر پررہے۔

خواتین کے ڈسکس مقابلے میںایمن نے سونے فاطمہ نے چاندی،شارٹ پٹ میں ایمن نے پہلی جبکہ فاطمہ نے دوسری پوزیشن اپنے نا م کی۔سومیٹرریس تمین نے جیتی جبکہ سونینانے دوسری اورزرغونہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جیولن تھرو فاطمہ کے نام رہاایمن نے چاندی کاتمغہ جیتا۔ایونٹ کے اختتام پریڈیشنل ڈپٹی کمشنر خیبرنوید اکبر ڈائریکٹریوتھ سلیم جان،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس خیبرپختونخوااسفندیارخٹک نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

error: Content is protected !!