دورہ ویسٹ انڈیز پر پہنچنے والے تمام کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ منفی


ویسٹ انڈیز میں قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ رزلٹ منفی آگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق بارباڈوس میں اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کے بعدتمام ارکان کو جمعے سے ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔

پی سی بی نے بتایا کہ قومی کرکٹ اسکواڈ کے تمام ارکان کی روم آئسولیشن ختم ہوگئی۔خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!