رافیل نڈال نے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی


میڈرڈ(سپورٹس لنک رپورٹ)سپین کے عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال نے شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کے بعد اپنی ٹینس اکیڈمی کے دروازے متاثرین کیلئے کھول دیئے ہیں، رافیل نڈال نے سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کو اکیڈمی میں پناہ دیدی ہے، اس حوالے سے رافیل نڈال نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے متاثرین کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا ہے اور میری تمام ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ جن کے پیارے اس سیلاب میں زندگی کے بازی ہار گئے ہیں،

یاد رہے کہ سپین کے علاقے مجورکا میں شدید بارشوں اور آنے والے سیلاب کی وجہ سے دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں، رافیل نڈال کا مزید کہنا تھا کہ جب تک متاثرین چاہیں وہ ان کی ٹینس اکیڈمی میں پناہ لے سکتے ہیں، رافیل نڈال نے اس اکیڈمی کا قیام 2016 میں عمل میں لایا تھا ان کا کہنا ہے کہ مجھ سے جہاں تک ہوسکے گا میں سیلاب متاثرین کی مدد کروں گا کیونکہ اس مشکل گھڑی میں انہیں مدد اور چھت کی ضرورت ہے۔

error: Content is protected !!