انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارت کیخلاف سری لنکا کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کردیا۔
آئی سی سی کے اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کی ٹیم پر بھارت کیخلاف کھیلے جانے والی ون ڈے سیریز کے دوسرےون ڈے میں سلو اوور ریٹ پرجرمانہ کیا گیا۔
آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی ٹیم کو ایک گھنٹے میں 15 اوورز کرانے ہوتے ہیں۔